اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں
فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
آلبیٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے
مراکش کو صفر کے مقابلے 2 گول سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
فرانس کی جانب سے تھیو ہرنینڈز نے پانچویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔
یہ بھی پڑھیں
فیفا ورلڈ کپ ، ارجنٹائن کروشیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
79ویں منٹ میں رینڈل کولو میوانی نے دوسرا گول کرکے برتری کو دوگنا کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔
ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان چیمپئن شپ کا فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
فیفا ورلڈ کپ ، فرانس کی انگلینڈ کو شکست ،سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
17دسمبر کو خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا اور مراکز آمنے سامنے ہوں گے
اس سے قبل ارجنٹائن نے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل تک رسائی حاصل کر چکا ہے