اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وقت ما نگیں گے ۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ اسپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ وقت فراہم کریں تاکہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اراکین اسمبلی آسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تصدیق کے لیے وقت مانگ رہے ہیں تاکہ خالی نشستوں پر نئے انتخابات کرائے جا سکیں۔
آج اسپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ وقت بتائیں کب ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے ایک بار پھر آپ کے پاس آئیں تا کہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 15, 2022
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ریمارکس دیئے گئے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اسمبلی نہیں آرہے بلکہ تنخواہیں لے رہے ہیں ایسا نہیں ہے ۔