دہشت گرد عناصر کو ہمارے پڑوسی ملک سے سپورٹ مل رہی ہے،بلاول بھٹو 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا درست نہیں

 

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2001 کے بعد دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار مسلمان ہوئے، دہشت گردی کا الزام مسلم دنیا پر لگانا بالکل غلط ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں اپنی قربانیوں پر فخر ہے۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو باہر سے سپورٹ کیا گیا، ایف اے ٹی ایف نے دہشت گردوں کی حمایت روکنے کے لیے ہمارے اقدامات کی حمایت کی، دہشت گرد عناصر کو ہمارے پڑوسی ملک سے سپورٹ مل رہی ہے، جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مر گیا لیکن گجرات کا قصاب زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن گیا ہے۔ .

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام کے لیے بیرونی عناصر سر گرم ہیں، کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات ہوئے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا، دہشت گرد گروپوں کو بیرونی مالی معاونت اور تربیت  روکی جائے

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں اب بھی سیلابی پانی کھڑا ہے، متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے چیلنج میں عالمی برادری کا تعاون بہت ضروری ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com