اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز اظہر علی نے اعلان کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہفتہ سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ‘یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کر رہا ہوں۔
ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، لیکن گہرائی سے سوچنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ یہ میرے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا صحیح وقت ہے
ان کا کہنا تھا کہمجھے کچھ بہترین کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئرکرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جن کے ساتھ میرا مضبوط رشتہ ہے۔
میں ان لوگوں کو اپنا دوست کہہ کر بہت زیاد ہ فخر محسوس کرتا ہوں۔ مجھے یہ بھی خوشی ہے کہ میں نے کچھ شاندار کوچز کے تحت کھیلا جن کا میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔
میں بین الاقوامی کرکٹ سے ایک مکمل کرکٹر کے طور پر ریٹائر ہو رہا ہوں
اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا اظہر علی پاکستان کرکٹ کے سب سے پرعزم اور وفادار کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ ان کا حوصلہ اور عزم بہت سے نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک تحریک رہا ہے اور وہ آنے والے کرکٹرز کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com