رئیل می کا صارفین کیلئے جدید اور ستا فون متعارف

اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز ) موبائل آج کے دور میں انسان کے لیے بنیادی

ضرورت بن چکا لیکن مہنگائی کے اس دور چین کی موبائل کمپنی نے صارفین کے

لیے بہترین کیمرے والا سستا فون متعارف کروا کر خوشخبری سنا دی

چینی موبائل کمپنی ‘ریئل می نے صارفین کے لیے 2022 کے آخری تحفے کے

طور پر بہترین کیمرہ اور اچھی اسٹوریج کے ساتھ ’10S’ متعارف کر وا دیا۔

 

‘Real Me 10S’ کو مہنگائی کے اس دور میں اچھے فیچرز کے ساتھ سستا موبائل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ موبائل 6.6 انچ ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کی اسکرین ٹیکنالوجی اور رنگوں کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 12 اورکے یو آئی 3 پوائنٹ زیرو کے آپریٹنگ سسٹم سے لیس اس موبائل میں میڈیا ٹیک اور ڈیمنسٹی 810چپ دی گئی ہے

جب کے ا س میں اوکٹاکور کا سی پی یو دیا گیا ہے

ون میں فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ آڈیو کوالٹی بھی بہتر ہوئی ہے جبکہ سب سے اہم فون کی اسٹوریج ہے۔

رئیل می 10سی کو 8 جی ایم ریم اور 128 اور 256 اسٹوریج کے ساتھ متعارف کروایا گیا ۔

مذکورہ فون 33 وولٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ 5,000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ آتا ہے

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون ماضی کے کسی بھی فون سے زیادہ دیر تک چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرے ہیں جن میں مین کیمرہ 50 میگا پکسل جبکہ دوسرا 3 میگا پکسل کا ہے

اور کیمروں کے سینسر کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے اور اس میں اسپورٹس کیمروں کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ۔

یہ فون فی الحال صرف چین میں دستیاب ہے، لیکن توقع ہے کہ اگلے ہفتے

تک پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فون کو دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے، پہلے ماڈیول کی قیمت 34000 روپے ہے

جبکہ دوسرے ماڈیول کی قیمت 42000 روپے سے کم ہے اور فون کو 2022 کا سب سے سستا اور بہترین فون کہا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com