امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ منظور، کتنی رقم رکھی گئی؟

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی سینیٹ نے ریکارڈ 858 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے اس کی سمری صدر بائیڈن کو بھیج دی ہے۔

 

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رقم صدر بائیڈن کے مجوزہ دفاعی بجٹ سے 45 بلین ڈالر زیادہ ہے جب کہ اس میں فوج کے لیے لازمی کوویڈ ویکسین کے مینڈیٹ کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

جمعرات کو پیش کیے جانے والے اس بل یا نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی حمایت میں 83 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ 11 ارکان نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
امریکہ کی دفاعی پالیسیوں میں سالانہ بنیادوں پر دفاعی بجٹ کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، ریپبلکن اراکین جنہوں نے کووِڈ 19 کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات جو شخصی آزادیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں نے اس مینڈیٹ کو نہ ہٹا نے پر بل کی مخالفت کی دھمکی تھی

بل کے خلاف ووٹ دینے والوں میں وہ لبرل بھی شامل تھے جو مسلسل بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ پر اعتراض کرتے ہیں جب کہ اقتصادی قدامت پسندوں نے بھی بل کی مخالفت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com