اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)موٹروے پولیس نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر شدید دھند چھائی رہی جس سے معمولات زندگی مفلوج اور سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا۔
دھند کے باعث کئی شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق لاہور سے کوٹ منین تک موٹروے ایم 2، ظاہر پیر سے ترنڈہ محمد پناہ تک موٹروے ایم 5 اور لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے ایم 11 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں۔ انہوں نے ڈرائیوروں پربھی زور دیا ہے کہ وہ آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس آن کریں۔
موٹروے پولیس نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔