245
ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حال ہی میں سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان پیپلز پارٹی سے چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس دن استعفیٰ دیا اس کے بعد کچھ نہیں بچا۔
مصطفی نواز کھوکھر کا سینیٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پر سینیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اپنی نشست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفٰی دیدیا
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں نے آج باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔