اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور وزراء کے کمروں کے پردے دھونے پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے، کیڑے مار دوا پر 17 لاکھ خرچ ہوئے، دیوار کا فریم 9 لاکھ میں خریدا گیا۔
2017 سے 2020 تک کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں دیوار کا فریم 9 لاکھ روپے میں خریدا گیا جب کہ سندھ ہاؤس کی مرمت کے دوران گاڑی کے فیول پر ایک کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایندھن لینے والی زیادہ تر گاڑیاں سندھ ہاؤس کے زیر استعمال بھی نہیں ہیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کروڑوں روپے میں تکیے اور کمبل خریدے گئے۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیگر صوبوں میں بھی غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ سندھ ہاؤس میں ڈومیسائل رکھنے والے افراد کو بھرتی کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گورنر سندھ ہاؤس، وزیر اعلیٰ اور دیگر کمروں میں کیڑے مار دوا کے اسپرے پر 17 لاکھ روپے خرچ ہوئے
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017 سے 2020 کے دوران سندھ ہاؤس میں صفائی کے لیے 5 لاکھ روپے سے زائد لیے گئے، آڈٹ حکام نے سوال کیا کہ سندھ ہاؤس میں دھوبی گھاٹ کی صفائی باہر سے کیوں کرائی گئی