اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ کھیلنے والی ٹیموں نے پی ایس ایل
کےمیچز امریکہ میں کروانے کی تجویز دیدی۔ فرنچائزز نے بھی اس تجوزیر کا
مثبت جواب دیا اور جونیئر لیگ کی ٹیمیں خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کردی۔
پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہوا اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے لیگ کو امریکا تک توسیع دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فرنچائزز نے اس تجویز کا مثبت جواب دیا، مستقبل میں ٹیمیں امریکی گراؤنڈز پر بھی ایکشن میں آسکتی ہیں ۔
فرنچائزز نے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیمیں خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی، جس پر بورڈ خوش تھا ۔
واضح رہے کہ اس وقت اے 20 اسی کمپنی کے ساتھ تجارتی اور پیداواری معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
تاہم ٹیموں کی فروخت پی سی بی خود کرے گا کیونکہ پہلے ایڈیشن میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی گئی
اور فرنچائزز فروخت نہیں ہوئیں ، اس مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود انتظام سنبھال لیا۔
یہ بھی پڑھیں
پی ایس ایل 8 کیلئے ٹیموں کی تشکیل کا عمل مکمل
ملاقات میں ٹی وی رائٹس کے بینک گارنٹی کے تنازع پر بھی بات ہوئی اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
اس حوالے سے عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے، کمرشل پارٹنر کے ساتھ دیرینہ مالی تنازعہ بھی حل کرنے پر زور دیا گیا ۔
حکام نے فرنچائزز کو فیس ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، سروگیٹ اشتہارات کے معاملے پر بات آگے نہ بڑھ سکی ۔
فرنچائزز نے پی ایس ایل کا علیحدہ سیکرٹریٹ بنانے پر بھی اصرار کیا۔
بورڈ حکام اور ٹیم مالکان نے تمام معاملات پر ہلکے پھلکے انداز میں بات کی اور کسی بھی
مزید پڑھیں
پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچوائیں، لیکن شرط کیا ہے؟
بات پر کوئی تلخی دیکھنے میں نہیں آئی۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
وہ پشاور میں انٹرنیشنل میچز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کے متنازع بیان سے ناخوش ہیں۔
انہوں نے مسودے میں شرکت سے بھی گریز کیا۔