اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اس معاملے پر بھی یو ٹرن‘ لے گی
وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ دیکھیں گے کہ ایک ہفتے کے اندر یو ٹرن کیسے آتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس اب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیشکش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ الٰہی پر کرپشن کے الزامات بھی لگائے۔
پی ٹی آئی کے اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کی حکمت عملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے آئینی آپشن کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے
رانا ثناءنے کہا کہ اسمبلیاں توڑنی ہیں توفوری توڑیں آئندہ جمعہ کا انتظارکیوں کیا جارہا ہے
اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے ایک ہفتے کی ٹائم لائن پر سوالات اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ و ہ فیس سیونگ چاہتے ہیں۔
عمران کو اپنی غلطی کا احساس تب ہو گا جب وہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں بری طرح ہاریں گے
انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پاس پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ عمران خان کو اسمبلیاںنہ توڑنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔