عمران خان جنرل باجوہ کیخلاف بول رہے تھے تو مجھے بہت برا لگا ، پرویز الہٰی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے عمران خان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہیں کرنا چاہیے۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ جب عمران خان جنرل باجوہ کے خلاف بول رہے تھے تو مجھے بہت برا لگا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں،  محسنوں کے خلاف نہیں بولنا چاہیے، جنرل باجوہ کے ان پر بہت احسان ہیں، احسان فراموشی نہیں کرنا چاہیے۔

 

پرویز الہی نے کہا کہ آئندہ  جنرل باجوہ کے خلاف بات ہوئی تو پہلے میں  بولوں گا، میری پوری پارٹی بولے گی، ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کے مخالف نہیں ساتھی ہیں، لیکن اپنے محسنوں کو نہیں بھول سکتے۔

 

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے  ہمیں گرفتار کرنے کی کوشش کی ، وہ ہمارے خلاف تھے، عمران خان مونس الہی کے ساتھ بھی نہیں بیٹھے، اس کے باوجود ہم نے عمران خان کو سپورٹ کیا، جب عمران خان نے اسمبلی توڑ نے کا کہا تو ہم نے فورا یقین دہانی کرائی ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca