اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)شکر گڑھ کے علاقے جھنڈے لنگاہ میں بیٹی نے کلہاڑی کے وار کر کے باپ کو قتل کر دیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں لڑکی نے الزام لگایا کہ والد غلط کام کرتا تھا، زیادتی کی کوشش کی، جس پر اس نے باپ کو سوتے ہوئے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوی کی شکایت پر ملزمہ کو گرفتار کرکے مقتول کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر بیٹی نے کلہاڑی کے وار کر کے باپ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔
پاکستان میں زیادتی اور قتل جیسے سنگین نوعیت کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب عوام کی قوت خرید جواب دی گئی ہے جس کے باعث
ہر دوسرے گھرمیں لڑائی جھگڑے اور گھریلو ناچاقی کے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں
ان واقعات کی روک تھام کے لئے تعلیم کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگرکرنے کی ضرورت اور موجودہ حکومت کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی زندگی میں آسانی آئے اور اس طر ح کے سنگین نوعیت کے واقعات رونما نہ ہوں یہاں پولیس کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنائے تاکہ ان واقعات میں کمی واقع ہو۔