284
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں فرانس کے خلاف فائنل میچ
جیتنےکی خوشی میں لاکھوں افراد ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں سڑکوں پر نکل آئے
اور ورلڈ چمپئن بننے کا جشن منایا۔
یہ بھی پڑھیں
میسی کاجادو چل گیا ،ارجنٹائن دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا
اسٹار لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو پنالٹیز پر 4-2 سے شکست
دے کر جنوبی امریکی ملک کو 36 سالوں میں تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنا دیا۔
ارجنٹائن 2014 میں جرمنی سے فائنل ہار گیا تھا اور 1986 کے بعد سے ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے۔
مزید پڑھیں
فیفا ورلڈ کپ ، ارجنٹائن کروشیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
فٹبال ورلڈ کپ کی کامیابی کے 36 سال مکمل ہونے پر ارجنٹائن کے عوام خوشی سے نہال ہو گئے
اور بیونس آئرس میں لاکھوں افراد نے جشن منایا۔