211
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور پرویز خٹک شامل ہیں جب کہ کمیٹی منگل کو سابق وزیراعظم عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔
عمران خان کو سپورٹ کیا، سپورٹ کر رہے ہیں اور سپورٹ کرتے رہیں گے، پرویز الٰہی
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلی کی 15 سے 20 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے جب کہ جن حلقوں سے ق لیگ جیتی ان کو ترجیح دی جائے گی۔