اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انڈیا میں ایک شادی تقریب کے موقع پر دولہا دلہن ایک دوسرے
کو تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کرنے لگے، ۔ شادی کے دوران نوشا کی جانب سے دلہن کو
زبردستی مٹھائی کھلانے پر دلہا اور دلہن کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جو جلد ہی تھپڑوں اور
گھونسوں میں بدل گئی۔
Kalesh B/w Husband and Wife in marriage ceremony pic.twitter.com/bjypxtJzjt
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) December 13, 2022
شادی کے دوران دلہا اور دلہن کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی
جسے اب تک 76 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ جھگڑا دلہن کو زبردستی مٹھائی کھلانے سے شروع ہوا ۔
دلہن نے مشتعل ہو کر دولہے کے منہ پر زوردار تھپڑ مارا، بعد ازاں دولہے نے غصے میں آکر دلہن کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔
بات یہیں ختم نہیں ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے کے چہرے پر مکے مارنا شروع کر دئیے اور بال نوچنا شروع
کر دیے جس سے لگ رہا تھا کہ یہ شادی کا نہیں بلکہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا میچ ہے۔