اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بہت سارے لوگو ایسے ہیں جو بستر پر لیٹ کر کروٹیں
بدلتے رہتے ہیں لیکن انہیں نیند نہیں آتی ، لیٹتے ہی 5 منٹ میں گپری نیند سو جانا کسی
فن سے کم نہیں۔کچھ لوگ پڑھتے ہوئے یا موسیقی سنتے ہوئے سونا آسان سمجھتے ہیں ۔
جبکہ دوسرے زیادہ مشکل اندازاختیار کرتے ہیں۔ ۔اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے
تو آپ درج ذیل طریقوں پر عمل کر کے اچھی نیند کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
سونے سے پہلے آلات سے دور رہیں
اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس جیسے آلات نیلی روشنی خارج کرتے ہیں۔یہ نیلی روشنی جسمانی گھڑی کے افعال پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور نیند کو دور کرتی ہے۔ اس لیے سونے سے کم از کم 15 سے 30 منٹ پہلے ان ڈیوائسز سے دور رہیں
کیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بننے کی وجہ بھی نیند کی کمی ہے ؟ جانیے
ورزش
دن بھر 30 منٹ تیز چلنے کی عادت بنالیں۔جسمانی سرگرمی ذہنی تناؤ کو کم کرتے ہوئے نیند کے معیار اور دورانیے کو بہتر بناتی ہے جس کا موڈ پر مثبت اثر پڑتا ہے اور آپ کو جلد نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پر سکون نیند کیلئے دن کے اوقات میں متحرک رہنا کیوں ضروری ہے ؟
سونے کا ایک وقت مقرر کر لیں
مخصوص وقت جلدی سو جانے میں مدد کرتا ہے۔ ہمارے جسم کا اپنا ریگولیٹری نظام ہے اور اندرونی گھڑی ہمیں دن میں ذہنی طور پر چوکنا رکھتی ہے اور رات کو نیند آتی ہے۔بستر پر جانا اور ہر روز ایک ہی وقت میں جاگنا اندرونی گھڑی کو ٹریک پر رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
چائے یا کافی سے دور رہیں
ہماری اکثر یہ عادت ہوتی ہے کہ رات کو سونے سے پہلے چاہے پیتے ہیں جو نیند کیلئے اچھی عادت نہیں کافی میں موجود کیفین جسمانی چوکنا رہنے کے لیے ایک اہم غذائیت ہے لیکن رات کو ان مشروبات کا استعمال نیند کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
خواتین کی عملی زندگی میں کامیابی کے لیے نیند کیوں ضروری ہے؟
مطالعہ
تھوڑی دیر کے لیے مطالعہ کرنے سے آپ کو جلدی نیند آنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔