238
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019 کا کرکٹ بورڈ کا آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019 میں وزیراعظم کے نامزد کردہ دو نام بھی ختم کر د ئیے جائیں گے، تیسرا نوٹیفکیشن 2014 کا آئین بحال کرے گا اور چوتھا نوٹیفکیشن 2014 کے آئین کو بحال کرنے کا اعلان کرے گا
نجم سیٹھی رمیز راجہ کی جگہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ہوں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔