اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر گورنر ہاؤس لاہور میں رینجرز تعینات کر دی گئی۔
حکام کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے حکم پر گورنر ہاؤس میں رینجرز کی تین کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ گورنر ہاؤس نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا۔
اس سے قبل کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پنجاب بھر میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کو یقینی بنائیں گے
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور آئین و قانون کے مطابق فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے منافی کسی کارروائی کا حصہ نہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔