162
اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے سپیکر کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط میں گورنر بلیغ الرحمان کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر نے صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی بھی درخواست کی اور درخواست کی کہ گورنر صدر کے نمائندے ہیں انہیں آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سبطین خان نے گورنر کے ناروا سلوک کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔