اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب میں وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ سنگین ہوگیا، گورنر پنجاب اور اسپیکر اسمبلی آمنے سامنے آگئے-فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک کی صورتحال برقرار ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے ایک دوسرے کو خطوط بھی لکھے گئے
بلیغ الرحمان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے کہا تو اسپیکر نے اسے مسترد کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا، گورنر نے اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
پنجاب اسمبلی میں نمبرز گیم سامنے آ گئی
امکان ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے گزشتہ رات جاری مراسلہ کا جواب اسپیکر بھجوائیں گے، اسپیکر سبطین خان نے گورنر پنجاب کے اقدامات کے خلاف صدر مملکت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیر اعلی کے اعتماد کے ووٹ پر عمل درآمد نہ ہونے پر گورنر وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے، گورنر اور سپیکر پنجاب اسمبلی مزید آئینی وقانونی آپشنز پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں