ق لیگ نے پی ٹی آئی سے کتنی سیٹیں مانگی ہیں؟؟ شفقت محمود نے تفصیل بتادی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ق نے تحریک کی حمایت کے عوض آئندہ عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہےانہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ضرور ہو گی کیونکہ اب یہ قانونی طور پر ضروری ہے۔

پہلے کیا ہوگا اور بعد میں کیا ہوگا اس بارے میں قانون خاموش ہے، میرا خیال ہے کہ یہ معاملہ اب عدالت میں جائے گا۔

مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب الیکشن کا وقت آتا ہے تو اتحادیوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے، اب پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے جا رہی ہے جس کے بعد الیکشن ہو گا اور پی ٹی آئی ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی

پنجاب کی سیاست میں ہلچل، پی ٹی آئی ق لیگ کا کتنی سیٹوں میں اتحاد ہوگا؟

انہوں نے مسلم لیگ ق کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے مطالبے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات رست ہے تاہم یہ تعداد بدل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی اور دونو ںاتحادی ساتھ چلیں گے
شفقت محمود نے جمعہ کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعتماد کے ووٹ اور عدم اعتماد کا معاملہ نہ آتا تو جمعہ کو اسمبلی تحلیل ہو چکی ہوتی،
اب تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پہلے حل کیا جائے گا اس کے بعد اسمبلی توڑنے کا وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ 17 دسمبر کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، پرویز الٰہی

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com