اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) انسان کو زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے
خاص طور پر ان لوگوں کے لیے زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی جو ایک عام لیکن
پراسرار بیماری میں مبتلا ہیں جسے طبی طور پرموشن سکنس ( حرکت کی بیماری )
کہا جاتا ہے۔
جب لوگوں کو گاڑی، کشتی یا جہاز میں سفر کے دوران متلی، الٹی، چکر آنا اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے
تو اسے موشن سکنس کی بیماری کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔ کچھ لوگ گاڑی میں بیٹھتے ہی بیمار محسوس
کرتے ہیں ، یعنی انہیں چکر آتے ہیں یا متلی محسوس ہوتی ہے۔ پھر کچھ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں
جنہیں اس قسم کی شکایت نہیں ہوتی، وہ گاڑی میں بیٹھ کر جہاں چاہیں گھنٹوں سفر کر سکتے ہیں
اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
سائنسدانوں کے مطابق موشن سکنیس کا خطرہ خواتین اور مائگرین کے شکار افراد میں زیادہ ہو سکتا ہے۔
بنیادی وجوہات
موشن سکنس اس وقت ہوتی ہے جب ہمارے حواس دماغ کو متضاد پیغامات بھیجتے ہیں۔مثال کے طور پر
اگر آپ ایک جھولے میں بیٹھے ہیں جو اوپر نیچے حرکت کر رہا ہے، تو ہماری آنکھیں ایک چیز دیکھتی ہیں
مسلز کچھ اور محسوس کرتے ہیں، جب کہ اندرونی کان بالکل مختلف چیز کو محسوس کرتے ہیں۔ہ
ہمارا دماغ ان متضاد سگنلز کو سنبھال نہیں سکتا جس کے نتیجے میں چکر آنا یا متلی ہوتی ہے۔
موشن سکنیس کے مسئلے میں کان کے اندرونی حصے کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ یہ توازن کے
احساس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کیوں بن جاتے ہیں ؟
علامات
حرکت کی بیماری بدہضمی کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ ٹھنڈا پسینہ اور پسینہ بھی آسکتا ہے۔
جلد کا پیلا ہونا، سر درد، متلی، قے اور توازن برقرار رکھنے میں دشواری عام علامات ہیں۔
موشن سکنس ( الٹی ،قے ، متلی ) سے بچنے کے آسان طریقے
کار یا بس کی اگلی سیٹ پر بیٹھنے کو ترجیح دیں۔ ہوائی جہازوں اور ٹرینوں میں
ونڈو سیٹ کا انتخاب کریں۔
اگر ممکن ہو تو لیٹ جائیں اور آنکھیں بند کر لیں۔چائے یا کافی سے پرہیز کرتے ہوئے
مناسب مقدار میں پانی استعمال کر یں
مزید پڑھیں
بستر پرلیٹتےہی5منٹ کےاندرگہری نیندسو جانےکا آسان طریقہ
سفر سے پہلے زیادہ کھانے سے پرہیز کریں۔تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔
موسیقی سننے جیسی مختلف سرگرمیاں کرکے اپنے آپ کو مشغول کریں
مطالعہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ گہری سانسیں لے کر اپنے آپ کو پرسکون کریں
آنکھیں بند کریں اور 100 تک گننا شروع کریں۔ کسی ساکن چیز کو دیکھیں یعنی گاڑی سے
آسمان کی طرف دیکھنا شروع کریں
۔ادرک کی تھوڑی سی مقدار اگر موجود ہو تو چبانے سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔پ
ودینہ یا پودینہ ٹافیاں سونگھنا بھی آرام دہ ہو سکتا ہے۔