اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ریحام خان نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی اطلاع دی ہے۔ ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن کے ساتھ ‘ لکھا ہے’just married‘
تاہم انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کوئی تفصیلات اور اپنے شریک حیات کے بارے میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کیں۔
ٹویٹر صارفین ریحام خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ کئی صارفین نے ان سے سوال بھی کیا ہے کہ ان کی شادی کس شخص سے ہوئی ہے۔
Finally found a man who I can trust @MirzaBilal__ pic.twitter.com/nx7pnXZpO6
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022
یاد رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی 2005 میں طلاق کے بعد ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے جنوری 2015 میں عمران خان سے شادی کی تھی جو صرف 10 ماہ تک چل سکی تھی۔ اکتوبر میں وہ عمران خان سے بھی الگ ہو گئیں۔ جس کے بعد ریحام کی یہ تیسری شادی ہے۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022