اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصا ف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف مجھ سے ڈرتے ہیں، حکومت الیکشن 2023 سے آگے لے جانے کی خواہشمند ہے
سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ، جنرل باجوہ سے رابطہ ہوتا تھا ۔ ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے اسٹیبلشمنٹ کردار ادا کرسکتی ہے
اسٹیبلشمنٹ میں سب سے اوپر والا شخص ہی سب کچھ ہوتا ہے
سابق وزیراعظم نے کہا کہ باجوہ نظریہ اب بھی چل رہا ہے، حکومت الیکشن 2023 سے آگے لے کرجانا چاہتی ہے، معاشی صورتحال میں انتخابات کا التوا ممکن نہیں، معاشی صورتحال اسی طرح رہی تو ملک ڈیفالٹ ہوجائے انہوں نے کہا کہ مجھے بند گلی میں دھکیلنے کا مطب ہے ملک کوبند گلی میں دھکیلنا
عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے شہباز شریف کی جیل میں خیریت دریافت کی تھی ۔ میں نے جنرل باجوہ سے پوچھا کہ وہ یہ کیا کر رہے ہیں؟ ، میرے خوف کی وجہ سے نواز شریف اور زرداری الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔