پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں 30 دسمبر کو ریلیز ہوگی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)انتہا پسندوں کی مخالفت کے باوجود بھارتی سنسر بورڈ پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز پر غور کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم رواں سال بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی آخری بڑی فلم ہوگی، جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا۔

 

‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 10 دنوں میں 100 کروڑ روپے کما لیے

 

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم کو بھارتی ریاست پنجاب اور دہلی میں ‘زی اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیا جا رہا ہے۔

زی اسٹوڈیو کی جانب سے فلم کو پنجاب اور دہلی میں ریلیز کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مذکورہ فلم پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے، اس لیے شمالی ہندوستان میں فلم کو پذیرائی ملنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ انڈیا میں ریلیز ہوگی ،بھارتی نیوز ویب کا دعوی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فلم کو بھارت کے کن شہروں میں ریلیز کیا جائے گا اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم امید ہے کہ زی اسٹوڈیوز کی جانب سے فلم کو پنجاب اور دہلی میں ریلیز کرنے کے بعد اسے پونے، حیدرآباد، ممبئی اور بنگلور جیسے بڑے شہروں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارت کے شہر گڑگاؤں میں واقع ‘پی وی آر سینما گھروں نے اپنی ویب سائٹ پر ‘دی لیجنڈ آف مولا جاٹ کا پوسٹر اپ لوڈ کرتے ہوئے فلم کو 30 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔