271
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے اپنا تہوار پوری عقیدت و احترام سے منانے کے لیے کرسمس ٹری کو سجایا، گرجا گھروں میں چراغاں، دعاؤ کا اہتمام کیا گیا۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے اپنا تہوار پوری عقیدت و احترام سے منانے کے لیے کرسمس ٹری کو سجایا، گرجا گھروں میں چراغاں، دعاؤ کا اہتمام کیا گیا۔
سڑکوں کی سجاوٹ کے ساتھ اسلام آباد میں مسیحی برادری نے گھروں میں کرسمس ٹری بھی سجائے۔
لاہور میں سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے، پشاور میں مسیحی برادری نے گھروں کو خوبصورتی سے سجایا، راول راولپنڈی میں اقلیتی برادری کے بچے، خواتین، مرد، سبھی کرسمس منانے کے لیے پرجوش ہیں۔
مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے سلسلے میں سانتا کلاز نے کوئٹہ کے نجی تعلیمی ادارے میں کرسمس کی تقریب میں قومی پرچم بلند کیا، مذہبی ترانے گائے اور ملکی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے عیسائی لوک گلوکار دانیال شوکت نے کرسمس کے موقع پر پشتو زبان میں اپنا پہلا مذہبی گیت ریکارڈ کیا۔