جینز کی پینٹ میں چھپے چند دلچسپ راز ،،؟؟؟؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لباس انسان کی ایسی ضرورت ، دنیا کے مختلف ممالک میں

رہنے والے لوگ اپنے اپنے معاشرے اور کلچر کے مطابق لباس زیب تن کرتے ہیں ، دنیا بھر

میں پہنے جانے والے لباس میں جینز بھی شامل ، لاکھوں لوگ جینز کی پتلون پہننا پسند کرتے

ہیں ،لیکن لوگوں  کی اکثریت اس میں چھپے راز  نہیں جانتی

جیب کے ارد گرد بٹن

جینز کی جیب کے ارد گرد لگے بٹن بظاہر سجاوٹ کی طرح محسوس ہوتے ہیں لیکن یہ اس لباس

کے لیے ایک بہتاہم کام کرتے ہیں۔ ان بٹنوں کو rivets کہا جاتا ہے اور ان کا مقصد پینٹ کو پھٹنے

سے روکنا ہے، کیونکہ جینز پہننے یاجیبیں استعمال کرنے سے سلائی کے الگ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے

جینز میں چھوٹی جیب کیو ں بنائی گئی  


جینزمیں بنی چھوٹی جیب بظاہر بیکار محسوس ہوتی ہے لیکن 19ویں صدی میں اسے جیبی گھڑی

رکھنے کے لیے

استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ لیوی اسٹراس ہی تھے جنہوں نے اس چھوٹی جیب کو جینز میں شامل کیا

اور یہ بنیادی طورپر امریکی کابایوں کے لیے کیا گیا تھا تاکہ گھوڑے کی پیٹھ پر سفر کرتے وقت جیبی گھڑی

تک آسانی سے رسائیحاصل کی جاسکے۔ موجودہ دور میں کوئی بھی پاکٹ واچ استعمال نہیں کرتا تو اس

پاکٹ واچ کی موجودگی کاکیا مقصد ہے؟ درحقیقت اس چھوٹی سی جیب کو اب پینٹ کے اصل ڈیزائن کو برقرار

رکھنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے، ورنہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس جیب میں سکے یا چابیاں رکھنا ممکن ہے

یا اس چھوٹی جیب میں اسی طرح کی چھوٹی چیزیں رکھی جاسکتی ہیں، ورنہ یہ جیب بظاہر بے کار ہے

جینز کی پشت پر چمڑے کا ٹکڑا کیوں لگایا جاتا ہے ؟


پشت پر لگے چمڑے کے ٹکڑے کو جیکرون کہا جاتا ہے اور اسے پہلی بار 19ویں صدی کے آخر میں جینز کے لیے

استعمال کیا گیا تھا۔ اس دور میں، جیکرون کا مقصد جعل سازوں کو روکنا تھا کیونکہ جعل ساز معروف کمپنیوں کی جینز

کی کاپیاںبنا کر بیچتے تھے۔ اسی لیے کمپنیوں نے جینز پر اپنے نام کے ساتھ اصلی چمڑے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لگانا

شروع کیے۔

مزید پڑھیں

کوٹ کی پشت کیوں کٹی ہوئی ہوتی ہے؟

تاکہ صارفین اصلی پتلون خرید سکیں۔ خالص چمڑا استعمال کیا جاتا تھا کیونکہ جعل سازوں کے لیے نقل کرنا آسان نہیں تھا۔

اس کے علاوہ، ان ٹکڑوں کو کمر اور پیٹ کے ارد گرد جینز کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تاکہ وہ اوپر نیچے کی

طرف کھینچ کر پھٹ نہ جائیں۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com