213
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ
سیریز کی ٹرافیکی رونمائی کر دی گئی۔ نیشنل بنک ایرینا سٹیڈیم میں قومی
کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کی تاریخیں بھی تبدیل کر دی گئی ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا جب کہ
دونوں 2 ٹیسٹ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا
جانا تھا تاہم دونوں ممالک کی ٹیموں کے بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد اب دونوں ٹیسٹ میچز کراچی میں
کھیلے جائیں گے۔