روس کے ایئربیس پر دھماکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی اور روسی

آن لائن میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق یوکرین سے سینکڑوں میل

دور روس کے وسط میں سراتوف کے قریب اینگلز ایئربیس پر دھماکوں کی آوازیں

سنی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس کا یوکرین پر حملہ؛ 7 افراد مارے گئے ، 58سے زائد زخمی

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی حکام نے ابھی تک ان دھماکوں کی تصدیق یا تردید نہیں

کی تاہم یوکرین اور روسی آن لائن میڈیا نے دھماکوں کی رپورٹس شائع کی ہیں۔ یوکرین کی خبر رساں

ایجنسی آر بی سی یوکرین نے اطلاع دی ہے کہ اینگلیسی ایئربیس پر دو دھماکے ہوئے ہیں

مزید پڑھیں

روس نے یوکرین پر 70 سے زائد میزائل داغ دئیے

جب کہ روسی خبر رساں ادارے بازا نے رپورٹ کیا ہے کہ مقامی باشندوں نے ایئر بیس سے ہوائی حملے کے سائرن

اور ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی۔ ہے واضح رہے کہ اس سے قبل 5 دسمبر کو ساراتوف ایئر بیس پر حملہ ہوا تھا

جس کی روسی حکام نے تصدیق کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔