بم سائیکلون کسے کہتے ہیں اور یہ کیوں آتا ہے؟؟؟؟؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکہ اور کینیڈا میں اس وقت برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے اور  متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 اس طوفان کو ‘بم سائیکلون’ کہا جا رہا ہے ؟شمالی امریکہ میں تقریبا 250 ملین لوگ اس وقت ایلیٹ نامی موسم سرما کے طوفان کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ شمالی امریکہ میں 40 سالوں میں آنے والا سب سے طاقتور طوفان بتایا جا رہا ہے۔

ماہرین موسمیات اور صحافی یکساں طور پر موسم سرما کے طوفان ایلیٹ کو نام دینے کے بجائے ‘بم سائیکلون’ کہہ رہے ہیں۔ لفظ بم سائیکلون دراصل طوفان کی نوعیت کو بیان کرتا ہے۔

 کینیڈا اور امریکہ برفانی طوفان سے شدید متاثر  38 افراد ہلاک 

بم سائیکلون کیا ہے؟

امریکہ میں ویدر چینل کے مائیک بیٹس کے مطابق بم سائیکلون کی اصطلاح 1948 میں بنائی گئی تھی۔ ایسے کسی طوفان کو بم سائیکلون کہا جاتا ہے جو کسی علاقے میں ہوا کے دبا ئومیں اچانک کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

 

ویسے تو تقریبا تمام طوفان ہوا کے کم دبا ئوکی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں لیکن جب کسی علاقے میں ہوا کا دبا  ئو24  گھنٹے کے اندر 24 ملی بار سے زیادہ کم ہو جائے تو اسے  بم سائیکلون کہتے ہیں۔ یہ لفظ انگریزی کے دو الفاظ bomb اور cyclogenesis کا مجموعہ ہے۔

برفانی طوفان،ویسٹ جیٹ نے کئی پروازیں منسوخ کردیں

بم سائیکلون کے دوران شدید برف باری اور تیز ہوائیں چلتی ہیں۔ اڑتی ہوئی برف اور کم بصارت کی وجہ سے ایسے حالات میں سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔

بم سائیکلون عام برف باری سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ جیسے جیسے یہ طوفان قریب آتا ہے درجہ حرارت تیزی سے گرتا ہے۔ حالیہ طوفان کے دوران کئی مقامات پر چند گھنٹوں میں درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس گر گیا۔

 

بم سائیکلون کیوں آیا؟

دنیا کے دیگر خطوں کی طرح شمالی امریکہ کی سردیاں قطبی ہوائوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ عام حالات میں، سرد آرکٹک ہوا اور نیچے کی گرم ہوا کے درمیان ایک جیٹ اسٹریم یا ایڈی بانڈری موجود ہوتی ہے۔ جب بھی اس دیوار میں کوئی خلا پیدا ہوتا ہے، قطب شمالی کی ہوا تیزی سے جنوب کی طرف حرکت کرتی ہے۔ اس عمل کو آرکٹک بلاسٹ کہا جاتا ہے۔۔

شمال سے ہوا کینیڈا میں داخل ہوتی ہے وہاں سے یہ جنوب میں امریکہ کی طرف جاتی ہے۔ کینیڈا اور امریکہ کی سرحد پر بڑی جھیلیں ہیں جنہیں عظیم جھیلیں کہتے ہیں۔

کینیڈا سے آنے والی ٹھنڈی ہوا جب دونوں ممالک کے سرحدی علاقے میں واقع جھیلوں کے اوپر سے گزرتی ہے تو جھیلوں کے گرم پانی کی نمی ہوا میں شامل ہو جاتی ہے۔

نمی سے بھرپور یہ ہوا امریکہ پہنچ کر برف کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ اگر ہوا کے دبا ئومیں تیزی سے تبدیلی آتی ہے تو اس کا نتیجہ بم سائیکلون کی صورت میں نکلتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca