اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ
کرسٹیانو رونالڈو پر پرتگالی فٹبالر کا موازنہ لیونل میسی سے کرنے پر ورلڈ کپ
میں ’سیاسی پابندی‘ لگا کر رونالڈو کو برباد کر دیا،”
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ ر ہتے ہوئے
پچ پر بھیجنے سے ان کی نفسیات تباہ ہو گئی اور ان کی توانائی چھین لی گئی۔ انہوں نے مزید کہا
کہ رونالڈو فلسطینی کاز کے لیے کھڑے ہونے والوں میں سے ایک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
سٹار فٹبالر رونالڈکی زندگی کا سب سے بڑ ا خواب کیا تھا ؟
واضح رہے کہ 37 سالہ کھلاڑی مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میچ کے دوسرے ہاف میں متبادل
کے طور پر میدان میں آئے تھے جس میں پرتگال کو 1-0 سے شکست ہوئی تھی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال
میڈرڈ کے سابق فٹبالر بھی بنچ میں تھے۔ جب راؤنڈ آف 16 میں پرتگال کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے تھا۔یہ بڑے
پیمانے پر رپورٹ کیا گیا تھا کہ رونالڈو نے گولڈن بوٹ ایوارڈ کی نیلامی کے بعد فلسطین کو 1.5 ملین یورو عطیہ
کیے، لیکن 2019 میں فٹبالر کی نمائندگی کرنے والی اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی نے ایسی خبروں کی تردید کی۔
رونالڈو کی ایک تصویر جس میں ہسپانوی زبان میں "فلسطینیوں کے ساتھ ایک ساتھ” کے الفاظ لکھے گئے تھے،
بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کیے گئے تھے اور یہ دراصل اسپین میں 2011 کے زلزلے کے متاثرین کی مدد کا مظاہرہ تھا۔