اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ،فواد چوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کےساتھ بناکر رکھنا چاہتے ہیں، صدر عارف علوی اور اسحاق ڈار کی ملاقاتوں میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کو 3 بار کہا گیا کہ عمران خان انہیں ڈی نوٹیفائی کریں گے، جب کہ عمران خان نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایسا کریںگے ایک تو ہر وقت ریکارڈنگ ہوتی رہتی ہے، یہ بھی بڑا مسئلہ ہے، سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کریں تو لگتا ہے کوئی سازش ہو رہی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب سے جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالی ہے، فرق آیا ہے، پہلے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ تھی، اب عمران خان بھی ایک حقیقت ہیں، جو اس حقیقت کو نظر انداز کرے گا وہ اپنا اور ملک کا نقصان کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکمت عملی یہ ہے کہ عمران خان کو نااہل کروائیں اور فوجداری مقدمات بنائیں، پھر انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کر دیں، اس دوران دوبارہ سیاسی طور پر فائدے حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

کل تک الیکشن کرانے کاکہنے والے جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے،فواد چوہدری

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com