149
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی مسائل کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور بیوروکریسی سمیت پوری اشرافیہ ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی مسائل کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور بیوروکریسی سمیت پوری اشرافیہ ہے۔
لاہور میں خواجہ رفیق شہید کی برسی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں میثاق جمہوریت کو چارٹر آف اکانومی تک توسیع دینے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو مکمل حق خودارادیت دینے کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔
سیمینار سے اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف سمجھوتہ کر لیتے تو پانامہ سمیت کچھ بھی نہ نکلتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے قبول کیے جائیں، عمران خان کی وفاداری صرف پیسوں تک محدود ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لانے کے لیے عمران خان اور انھیں لانے والوں سے پوچھا جائے۔
وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست سے کوئی کسی کو باہر نہیں کر سکتا، سیاست اور جمہوریت کی سرخ لکیر کو عبور نہ کریں، استعفوں اور اسمبلیوں کی تحلیل کی سیاست ختم ہوئی تو پانچواں مارشل لاء نہیں آئے گا۔