قومی سلامتی کوزرداری کے سیاسی نابالغ بیٹے پرنہ چھوڑا جائے، عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ بیٹے کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکر کی غیر ملکی دورے پر روانگی کی مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسپیکر کا جانبدارانہ کردار اور حکومت کے ساتھ ملی بھگت کو پارلیمنٹ کی توہین تصور کیا گیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ این آر او سے چوروں کو بچانے کا راستہ ترک کر کے فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی معیشت کو سنبھال سکے گی۔

زرداری کی باجوہ سے ڈیل ہوئی تھی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ قوم معیشت کی تباہی کے بعد سوال پوچھ رہی ہے کہ اندرونی انتشار کو کس کے اشارے پر ہوا دی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ بیٹے کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ فعل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com