اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس نے ایسے ممالک کو تیل برآمد کرنے پر
پا بندی عائد کر دی ہے جو روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کریں گے ۔
صدر پیوٹن نے حکم نامے پر دستخط کر د ئیے۔ روسی صدر پیوٹن کے حکم نامے کے مطابق جو ممالک روسی تیل
کی قیمت کی حد مقرر کریں گے وہ روسی خام تیل اور روسی تیل کی مصنوعات برآمد نہیں کریں گے۔ حکم نامے
یہ بھی پڑھیں
کئی علاقوں میں یوکرین کی پیش قدمی کو پسپا کر دیا ،روس
میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو روسی تیل کی برآمدات پر پابندی یکم فروری 2023 سے نافذ العمل ہو گی اور یہ
یکم جولائی 2023 تک جاری رہے گی۔ روس نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے یورپی اقدام کو مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ یورپی یونین، سات عالمی طاقتوں کے گروپ اور آسٹریلیا نے یوکرین پر روسی
حملے کے جواب میں روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
مزید پرھیں