اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر I-10-4 میں دھماکے میں ملوث ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد دہشت گرد حملے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ سہولت کاروں کو بھی پکڑ کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کرم ایجنسی سے نکلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے اور پھر وہ اسلام آباد میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کے لیے داخل ہوئے جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ .
اسلام آباد میں دھماکہ،ایک پولیس اہلکار شہید، متعد د زخمی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چار سے پانچ افراد کو ‘راؤنڈ اپ کیا ہے جب کہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کو کرایہ پر لیا تھا۔
واضح رہے کہ 23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر I-14 میں دہشت گردوں نے ایک ٹیکسی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا جب اسے پولیس اہلکاروں نے روکا تھا۔ جس میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ ڈرائیور سمیت 10 زخمی ہوگئے۔
بعد ازاں تفتیش میں ڈرائیور بے گناہ پایا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے متوفی کے لیے مالیاتی پیکج کی منظوری دی، جس پر لواحقین کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا گیا۔
دھماکے کے بعد اسلام آباد میں پندرہ روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، جس کے لیے مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور شہریوں کو شناختی دستاویزات فراہم کرنے کے بعد ہی سفر کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔