8 ماہ میں مسئلے حل نہیں ہوسکتے، ہمیں وقت چاہیے، شہباز شریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب گیس سستی تھی تو پی ٹی آئی نے نرخ کم نہیں کیے، سرکلر ڈیٹ ڈریگن بن گیا، مسائل کا پہاڑ 8 ماہ میں حل نہیں ہوسکتا، حکومت کو مزید وقت چاہیے۔

سولر انرجی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گیس سستی ہونے پر نہیں خریدی، روس یوکرائن جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں، جب بہاولپور میں پہلا سولر پارک بنایا گیا تھا۔ جب سنگ بنیاد رکھا گیا تو بہت تنقید ہوئی، قائداعظم سولر پارک کو انتہائی شفاف طریقے سے لگایا گیا، قائداعظم سولر پارک کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، نواز شریف کے دور میں ترقی ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری معیشت کے منصوبے اڑ گئے، سولر پاور کے ذریعے متبادل توانائی کا بندوبست کریں گے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، سولر انرجی کے ذریعے متبادل توانائی کا بندوبست کیا جائے گا، سولر انرجی سے سستی بجلی پیدا کی جائے گی، ملک میں اس وقت ایک ایک ڈالر قیمتی ہے۔ اگر وفاقی اداروں کو شمسی توانائی سے چلایا جائے تو یہ بہت بڑی قومی خدمت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت ملک میں معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے، مہنگی بجلی نے معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر زندگی نہیں گزرسکتی ، 27 ارب تیل اور گیس کی درآمد پر جاتے ہیں، ترقی اور خوشحالی کہاں سے آئے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک لاڈلا تیار کیا جا رہا تھا، اس لیے مسلم لیگ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، طوفان بدتمیزی کیا گیا، ہمارے اچھے کاموں پر بھی تنقید کی گئی، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 56 کمپنیاں کہاں گئیں؟ ، 5 سال ہو گئے اور ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تیز رفتار ترقی پروپیگنڈے سے روکی گئی۔ انشاء اللہ حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com