116
اردو ورلڈ (ویب نیوز)بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع، شارٹ فال 4 ہزار 321 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
اردو ورلڈ (ویب نیوز)بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع، شارٹ فال 4 ہزار 321 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے جب کہ طلب 500 13 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔
پن بجلی سے 500 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1000 میگاواٹ، پرائیویٹ پاور پلانٹس سے 5555 میگاواٹ، سولر انرجی سے 32 میگاواٹ، باگاس سے 42 میگاواٹ اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 50 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں خلیج کے باعث ملک کے شہری علاقوں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں زیادہ اوقات بجلی بند کی جارہی ہے
اس کے علاوہ منگلا ڈیم کے 8 یونٹ بند کردیئے گئے، پن بجلی کی پیداوار 18 لاکھ یونٹ یومیہ تک محدود رہی، ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، منگلا پاور ہاؤس سے پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔