عمران خان کا بینظیر سے متعلق اہم انکشاف

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کچھ عرصہ قبل کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ اپنے زمانہ طالب علمی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
عمران خان کا ا کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں صحافی نے عمران خان سے آکسفورڈ فوڈ کے بارے میں سوال کیا تھا۔

جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں انگلینڈ کی سردیوں میں ہر وقت بھو ک لگتی تھی، ہم پاکستان میں تین وقت کھانے کے عادی تھے، ناشتہ، دوپہر کا کھانا، شام کی چائے اور رات کا کھانا لیکن جب ہم انگلینڈ گئے تو جیسے ہی کھانے کے کمرے میں کھانا کھاتے، نیچے آتے ہی پھر بھوک لگ جاتی، اور یہ بھوک ہر وقت لگتی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بے نظیر اس وقت کسی اور کالج میں تھیں اور اتوار کو ان کا اوپن ہائوس ہوا کرتا تھا کیونکہ وہ یونین الیکشن لڑ رہی تھیں
میری بے نظیر سے اچھی دوستی تھی اور انڈیا سے میرے ایک دوست وکرم مہتا بھی میرے ساتھ ہوا کرتے تھے، ہم دونوں بھوک کی وجہ سے بے نظیر کے کالج جایا کرتے تھے، بے نظیر بڑی شان و شوکت سے رہ رہی تھیں اور سینڈوچ بنا کر دیتی تھیں۔۔ہم ان کے ہاتھ کا سینڈوچ کھانے ان کے کالج جایا کرتے تھے-

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔