الیکشن نظر نہیں آرہے، ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کی باتیں کی جارہی ہیں،عمران خان 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب  نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے باتیں ہورہی ہیں۔ الیکشن کے لیے حکومت کے پیچھے بیٹھے لوگوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، آئندہ عام انتخابات میں کوئی سیاسی انجینئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ مشرقی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا تو کیا حال ہوا

حکومت الیکشن 2023 سے بھی آگے لے جانا چاہتی ہے، عمران خان 

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ جنرل  باجوہ نے اس ملک کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا۔ ہماری حکومت کے ان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ جنرل (ر)باجوہ کے مطابق سیاستدانوں کی کرپشن بے معنی تھی۔

 

ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اور پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ڈیفالٹ کے قریب کھڑے ہیں۔ نیب قوانین میں ترامیم کرکے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کردیئے گئے ہیں۔

زرداری کی باجوہ سے ڈیل ہوئی تھی، عمران خان

حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں، جب دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں تو ان سے معاہدہ کیسے کریں گے۔ ہماری حکومت میں ڈیفالٹ کا خطرہ 5 فیصد تھا جو اب بڑھ کر 90 فیصد ہو گیا ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے۔ قانون کی حکمرانی کے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com