اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان
پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز
بنا لیے اور اسے پاکستان پر 2 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی ٹیسٹ ,نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 2 رنز کی برتری
کھیل کے اختتام پر کین ولیمسن 105 اور ایش سودھی ایک رن کے ساتھ کرکرا کھیل رہے تھے۔ ٹام لیتھم نے 113
ڈیون کووی 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈل نے 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنائے جبکہ
ہنری نکلز نے 22 اور مائیکل برائس ویل نے 5 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے 3 جبکہ نعمان علی
نے 2 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی ٹیسٹ ،دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے 165 رنز
۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ مہمان ٹیم کے ابتدائی بلے بازوں نے
شاندار آغاز کیا۔ ٹام لیتھم نے 78 اور ڈیون کونوے نے 82 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے
وکٹیں لینے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ اس سے قبل پاکستان نے اننگز کا بقیہ آغاز 317 رنز پانچ
کھلاڑی آؤٹ پر کیا لیکن کپتان بابر اعظم دوسرے دن پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317رنز بنالیے
انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ 54 رنز کی
شراکت قائم کی۔ تاہم نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ کو برقرار نہ رکھ سکا۔
آغا سلمان نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے تین
جبکہ ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل ویگنر
صرف ایک وکٹ لے سکے۔