اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک بھارت کشیدگی دونوں ملکوں کے عوام سمیت
پورے خطے کے لیے خطرناک مسئلہ کشمیر کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے
مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے پاکستان نے ایک بار
پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ۔
۔ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت ذمہ دار ملک کا کردار
ادا کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں پاکستان پرامن ہمسایہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان بھارت کے ساتھ مشروط
مذاکرات چاہتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متعلق ڈوزیئر اقوام متحدہ
کو دے دیا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے 11 دسمبر کو آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا، پاکستان مسئلہ کشمیر کو
یہ بھی پڑھیں
پاکستان بھارت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیارہے ، بلاول
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کرتا رہے گا، بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت
ختم کرے، پاک چین تعلقات خراب کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جب کہ کلبھوشن کیس میں اب بھی پاکستان کے موقف میں
کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔رواں سال خارجہ محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ 2022
میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے رواں سال دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید
بہتری لائی۔ اہم غیر ملکی دورے ہوئے، امریکا، چین، یورپ اور مشرق وسطیٰ سمیت اہم ممالک سے تعلقات مزید بہتر ہوئے۔
مزیدپڑھیںسیاست
بھارت سے تعلقات منقطع کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں، وزیر خارجہ
2022 میں پاکستان FATF کی گرے لسٹ سے نکل گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان نے افغانستان میں امن اور بحالی کے لیے بھی کام کیا، پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیے کوشاں ہے