اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میسی اور رونالڈو سمیت دیگر اسٹار فٹبالرز
کا پیلے کو خراج عقیدت پیلے نے فٹبال کو آرٹ کی شکل دی ۔
برازیلین اسٹار کھلاڑی نیمار جونیئر نے پیلے کو خراج تحسین پیش کیا۔
عظیم فٹبالر رونالڈو نے لکھا کہ "میں پیلے کی موت پر تمام برازیل اور خاص طور پر پیلے کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہوں ۔ فٹ بال کی دنیا میں اس غم کو بیان کرنا مشکل ہے۔”
انہوں نے کہا، ‘پیلے کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کی یاد ہمیشہ ہم میں سے ہر اس شخص میں زندہ رہے گی جو فٹ بال سے محبت کرتا ہے۔
لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی نے پیلے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ریسٹ ان پیس پیلے۔
Leo Messi on Instagram: Rest in Peace, Pelé. pic.twitter.com/4pv4mTKZHB
— Leo Messi 🔟 (@WeAreMessi) December 29, 2022
فرانس کے نوجوان اسٹار کھلاڑی مباپے سمیت دیگر مشہور فٹبالرز بھی پیلے کی موت پر غمزدہ ہیں۔
The king of football has left us but his legacy will never be forgotten.
RIP KING 💔👑… pic.twitter.com/F55PrcM2Ud— Kylian Mbappé (@KMbappe) December 29, 2022
پولینڈ کے اسٹار فٹبالر رابرٹ لیوانا ڈسکی نے کہا کہ فٹبال کی دنیا ایک ہیرو سے محروم ہوگئی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ پیلے کھیل کے ماضی، حال، مستقبل اور ہمیشہ کے لیے حوالہ ہو گئے