نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز،2023سب سے آخر میں کس ملک میں شروع ہوگا؟

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )زمین کا ہر دن 24 گھنٹے کا ہوتا ہے لیکن نئے سال کا آغاز ہر جگہ مختلف اوقات میں ہوتا ہے، نیوزی لینڈ میں سال 2022 کا اختتام ہو گیا ہے جبکہ نئے سال کا آغاز ہو گیاہے۔
سال 2023 کی آمد کے موقع پر نیوزی لینڈ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا آسمان پر رنگوں اور روشنیوں کی بارش ہوئی، لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھر گئیں۔

نئے سال کا آغاز بحریہ اوقیانوس کے دور دراز جزیروں سے ہوتا ہے۔
پاکستان میں نیا سال 31 دسمبر کو 11 بجکر 59 منٹ 59 سیکنڈ پر شروع ہوتا ہے لیکن دنیا کے کئی ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے پہلے شروع ہو جاتا ہے۔

دنیا میں سب سے پہلے 2023 کا آغاز وسطی سمندر میں ٹونگا اور کریباتی کے جزائر سے ہوا، یہاں نیا سال پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے شروع ہوتا ہے، ان چھوٹے جزیروں میں پاکستانی وقت کے مطابق 3:30 بجے سے نیا سال شروع ہوتا ہے۔ ہ

اس جزیرے میں زیادہ انسانی بستیاں نہیں ہیں، اس لیے یہاں نئے سال کا آغاز اتنا اہم نہیں ہے۔

ٹونگا اور کریباتی میں نئے سال کے چند منٹ بعد ہی نیوزی لینڈ کے جزیرہ چٹن میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے اور انسانی آبادی نہ ہونے کی وجہ سے نئے سال کے آغاز کو اہمیت نہیں دی جاتی۔

ٹونگا اور کریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے بعد ہوتا ہے۔
یعنی جب پاکستان میں 31 دسمبر کی شام پڑتی ہے تو نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ دنیا کا پہلا بڑا اور معروف ملک ہے جبکہ آکلینڈ پہلا شہر ہے جہاں نیا سال سب سے پہلے شروع ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے بعد روس کے دور افتادہ جزیروں میں نئے سال کا آغاز 31 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے بعد ہوتا ہے۔

پاکستان وقت کے مطابق شام 6:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک آسٹریلیا کے دور دراز جزیروں میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔

آسٹریلیا کے بعد جاپان میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔

جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت کے بعد پاکستان میں بھی نئے سال کا آغاز ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں سال 2023 دیگر ممالک کی نسبت 25 گھنٹے بعد شروع ہوگا۔

نئے سال کے آغاز کے 25 گھنٹے بعد امریکی جزیرے ساموا میں نئے سال کا آغاز، ایک گھنٹے بعد بیکر جزیرہ 2023 میں داخل ہونے والا دنیا کا آخری مقام ہوگا، لیکن وہاں آبادی نہیں ہے، اس لیے وہاں کوئی بھی استقبال کرنے والا نہیں ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ امریکی ساموا کے باشندے نئے سال کا جشن منانے والے آخری ہوں گے۔
ساموا سے چند گھنٹے قبل امریکہ کی مختلف ریاستوں میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے اور ایشیا کے بیشتر ممالک میں نئے سال کے آغاز کے بعد یورپ اور افریقہ میں نئے سال کی تقریبات کا سلسلہ ترتیب وار شروع ہو جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔