اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایک اور سال اختتام کو پہنچ گیا اور2022 ختم ہوگیا نئے عزم اور نئے جوش کے ساتھ نئے سال کا آغازہوگیا ہے
نئے سال کا آغاز ہوتے ہی کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے دنیا کے مختلف ممالک میں بھی نئے سال کا جشن اپنے اپنے انداز سے منایا گی سڑکوں پر منچلوں نے خوشی کا اظہار کیا
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ 2023 کو پاکستانی عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا سال بنائے۔ لیکن میں قوم کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آنے والا سال ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سال ہو گا۔ . مظلوم کشمیریوں کی بحالی اور آزادی کو یاد رکھا جائے۔ یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ دہشت گرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دوبارہ حملے کر رہے ہیں۔ ہم دہشت گردوں کا صفایا کرنے اور زمین کو امن کا گہوارہ بنانے کا وعدہ کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم تعمیر و ترقی کے عزم کے ساتھ نئے سال میں داخل ہوں گے،
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا قوم کو نیا سال مبارک امید کرتا ہوں کہ نیا سال قوم کے لیے خوشیاں لے کر آئے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے سال کے موقع پر پورے پاکستان خصوصاً سندھ کے عوام کو مبارکباد دی۔ یہ جمہوری استحکام اور معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، نیا سال دہشت گردی سے پاک پاکستان کے لیے امن اور محبت کا سال ہوگا۔