اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے فلسطین کے علاقوں پر ناجائز
قبضہ کر رکھا ہے اقوم متحدہ میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے
کے خلاف قراردا د کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ پڑے
جب کہ 53 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔پاکستان، متحدہ عرب امارات، روس، چین اور دیگر
مسلم ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ اسرائیل، امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے
قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔بھارت، فرانس اور جاپان ان ممالک میں شامل تھے جنہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا
۔یاد رہے کہ اسرائیل نے1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں مقبوضہ بیت المقدس پر قبضہ کر لیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں
غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے چھ بچوں سمیت 32 افراد جاں بحق
قرارداد میں عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے، آبادکاری اور فلسطینی
سرزمین پر جارحیت کے ذریعے فلسطینیعوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج پر رائے دے۔