اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین
شاہد خان آفریدی نےکہا ہے کہ قومی ٹیم ٹاپ ٹیم بنانے کے لیے اچھی پچز
ضروری ہیں
کھلاڑیوں کے دلوں سے خوف نکالنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں عبوری سلیکشن کمیٹی نے
ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کوچ ثقلین مشتاق سے ملاقات کی جس میں سلیکشن کے معاملات پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور
کپتان سے بہت اچھی ملاقات ہوئی، اچھی کرکٹ، اچھی پچز اور مثبت حکمت عملی پر بات ہوئی۔ شاہد آفریدی نے
کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے، باہر کرکٹ کھیلنے کے لیے یہاں تیاری کرنا ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں
ذمہ داری سے آگاہ ہوں، فیصلے منصفانہ ہونگے ، شاہد آفریدی
پچز اچھی ہوں گی، کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔ سابق کپتان نے کہا کہ سلیکشن کے معاملے پر بہت مثبت بات چیت
ہوئی ہے، سلیکشن کمیٹی اور انتظامیہ تقریباً ایک پیج پر ہیں، سب سے رابطہ بہت ضروری ہے۔