اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں
پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کی
پہلی وکٹ 27 کے مجموعی سکور پر گری جب عبداللہ شفیق 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد شان مسعود 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان بابر اعظم 24 رنز
بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے ،دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 74 اور سعود شکیل 75 گیندوں پر
13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 6 وکٹوں پر 309 رنز سے کیا
لیکن ایش سوڈھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے دسویں وکٹ کے لیے 100 رنز کی
شراکت مکمل کی جس کے بعد اعجاز پٹیل ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کیوی اوپنرز ٹام لیتھم اور
ڈیون کونوے نے میچ کے پہلے دن ٹیم کو پر اعتماد آغاز فراہم کیا، لیتھم نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ
ڈیون کونوے سنچری بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آخری سیشن میں پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ نسیم شاہ نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی
انہوں نے ٹام لیتھم کو 71 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ آغا سلمان نے سیٹ بیٹر ڈیون کونوے کی دوسری وکٹ حاصل کی
کونوے 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کیا
ہینری نکلز 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 اور مائیکل برائس ویل 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔