اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے شہرکوئٹہ کے رہائشی
جان محمد کے ہاں ایک اوربچے کی پیدائش کے بعد اس کے بچوں کی
تعداد 60 ہوگئی ہے۔
جان محمدکے یہ 60 بچے 3 بیویوں سےپیدا ہوئے ہیں جبکہ اس کے 5 بچے انتقال کر چکے ہیں۔
جان محمد کے 55 بچے زندہ اور صحت مند ہیں۔جان محمد کا کہنا ہے کہ وہ نئے سال کی آمد پر
ایک اور بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بچے کا نام حاجی خوش کھل خان
رکھا گیا ہے۔ جان محمد کی تین بیویاں اور بچے ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔جان محمد پیشے کے
اعتبار سے کمپاؤ ڈر ہیں اور مضافات میں اپنا کلینک چلاتے ہیں۔ 60 بچوں والا شادی کا خواہش مند ہے
جس کے لیے چوتھی بیوی کی تلاش جاری ہے۔گزشتہ دنوں اپنے بیان میں جان محمد نے کہا کہ ان کا ہدف
100 بچے پیدا کرنا ہے اور وہ مزید بچوں کے لیے اللہ کے بے حد شکر گزار ہیں۔